غیرقانونی مہاجرین پرپرتعیش سامان خریدنے پر پابندی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہوم آفس نے پناہ کے متلاشی غیرقانونی مہاجرین کے لیے پرتعیش سامان کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔تارکین وطن کو ہفتے میں تقریباً10 پائونڈز کی ادائیگی کے باوجود سنو موبائلز ٹائم شیئرز اور فرز کی خریداری انکے لیے ممنوع ہوگی۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پناہ کے لیے برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے مہاجرین کو ہوٹلوں میں رکھا جارہا ہے جن کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے مگر انہیں کھانا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ 9اشاریہ 95پائونڈ فی ہفتہ بھی وہ وصول کر رہے ہیں۔بعض پناہ گزینوں کی طرف سے ہفتہ وار الانس سے جوا کھیلنے کے انکشاف کے بعد حکومت کی طرف سے پابندیاں لگادی گئی ہیں۔چیئرٹی فار کیلس کے سی اِی او اسٹیو اسمتھ نے فہرست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اقدامات بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں پناہ کے متلاشی لوگ زندگی کی حقیقتوں سے کتنے دور ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیبر حکومت بنیادی سہولیات کے لیے جاری معمولی رقم پر بھی پابندیاں لگا کر سخت مایوسی پھیلا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں