کلائوڈ برسٹ کے بڑھنے کی وجہ جنگلات کی کٹائی قرار

اسلام آباد(بیورو چیف)موسمیاتی محققین نے پاکستان میں کلاڈ برسٹ کے بڑھنے کی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیدیا۔ماہرین کیمطابق پاکستان ہی نہیں،دنیا کے بیشترممالک موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہیں،سیلابی ریلوں میں بھاری پتھر آنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیا۔موسمیاتی محقق ڈاکٹرشفقت منیر نے کہا کہ کلایمیٹ چینج ہرجگہ پرہے،بہت زیادہ بارش تباہ کن حد تک تھوڑی دیر کے لئے ایک ہی جگہ پر ہو تو اسکوکلاوڈ برسٹ کہتے ہیں، درجہ حرارت کا بڑھنا سب سے زیادہ انڈیکیٹر کیطور پر دیکھا جانا ہے کہ موسموں میں تبدیلی آگئی ہے،درختوں کی کٹائی کی وجہ سے پتھر اور دیگرچیزیں نیچے آرہی ہیں۔موسمیاتی ایکسپرٹ ڈاکٹرکاشف مجید سالک نے کہا سب سے زیادہ اہم یہ کہ ہم قدرت کیساتھ رہنا سیکھ جائیں، جہاں دریا گزر رہا ہو وہاں گھرنہ بنائیں جنگلوں کا کٹائوکم ہوتاکہ مٹی پتھر کیساتھ پانی نہ بہے۔ماہرین کیمطابق درختوں کی بے دریغ کٹائی اورآبی گزرگاہوں کے درمیان آبادی کو روک کر کلاڈ برسٹ کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی سنگینی کے پیچھے بہت حد تک انسان کا اپنا ہی ہاتھ ہے۔ ملک میں موسمیاتی تبدیلی سنگین صورتحال اختیار کر چکی، کلاڈ برسٹ کے واقعات بڑھ گئے،ریلابی ریلوں میں بڑے پتھر بہہ کر آنا آبادیوں کیلئے زیادہ تباہ کن بن چکا،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بھاری جانی اور مالی نقصانات سامنے آچکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں