سیلاب ‘ میٹرک (سکینڈ) سالانہ کے امتحانات ملتوی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر و طلبا و طالبات کے وسیع تر مفاد کی خاطر 10ستمبر 2025 سے میٹرک (سیکنڈ) سالانہ 2025 کا شروع ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا۔ اب یہ امتحان انشاء اﷲ تعالیٰ 29ستمبر 2025 سے شروع ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق اس سلسلہ میں نئی ڈیٹ شیٹ پنجاب بورڈز کی جانب سے دوبارہ جاری کی جائے گی اور طلبا وطالبات کو نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ان کی رول نمبر سلپس جاری ہوں گی مزید براں امتحان سے متعلق اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر 041-9330366 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں