یادگار شہدا ء پر تقریب

راولپنڈی (بیوروچیف) یوم دفاع پر راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیف آف جنرل اسٹاف نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔یادگارِ شہدا، ملتان، گوجرانوالہ اور کھاریاں گیریژنز میں تقاریب منعقد کی گئیں، یادگارِ شہدا پر چادریں چڑھائی گئیں۔اس موقع پر شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔کور کمانڈر لاہور نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی۔بہاولپور گیریژن میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پشاور میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔گوادر میں بھی یادگار شہدا پر تقریب کوئٹہ گیریژن میں ہوئی۔ تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں