19

تمام ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہائی ویز کی چاروں اضلا ع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو، نیا ضلعی ترقیاتی پروگرام، پی ایس ڈی پی اور سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ریجن بھر میں مجموعی طور پر 79 سکیموں پر کام جاری ہے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ برسا ت کا موسم ختم ہو چکا ہے، لہٰذا تمام ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں ایس ای ہائی ویز رانا محمد عابد، چاروں اضلاع کے ایگزیکٹو انجینئرز اور ڈا ئر یکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں