12

شہریوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور (نیپا) کے افسران نے کمشنر آفس فیصل آباد کا دورہ کیا۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا اور اے سی جی فرہاد دانش بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران افسران کو ڈویژنل انتظامیہ کی ورکنگ، حکومت پنجاب کی پالیسیز پر عملدرآمد اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے فیصل آباد کی ملک کی معاشی ترقی میں اہمیت اور برآمدات میں کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فیصل آباد صنعت و حرفت میں ملک بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ عوامی مسائل کے تیز رفتار حل اور خاطر خواہ ریلیف کیلئے محکمانہ سروسز کے معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی پالیسیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کی بیوٹیفکیشن کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اجلاس میں افسران کو فیصل آباد ڈویژن کے تاریخی، سیاحتی اور ثقافتی پس منظر پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیلابی صورتحال اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔کمشنر نے بتایا کہ متاثرین کیلئے خیمے، خشک راشن اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں، پیرا فورس کی بدولت تجاوزات کے خاتمہ میں نمایاں فرق آیا ہے جبکہ منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ”زیرو ویسٹ پنجاب” اور ”ستھرا پنجاب” پروگرام پر مکمل فوکس رکھتی ہیں جس کی بدولت فیصل آباد میں معیاری صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ماسٹر پلان کا اہم حصہ ہے جس پر اربن یونٹ کے تعاون سے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شفافیت اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ بات کمشنر و چیئرمین ایجوکیشن بورڈ راجہ جہانگیر انورنے ایجوکیشن بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فیصل آباد بورڈ کے انتظامی اور تدریسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری بورڈ رانا حبیب الرحمن نے ایجنڈا پیش کیا جس پر بورڈ ممبران نے بحث کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ لاہور، سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد، ڈی ایس فنانس اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا نے شرکت کی۔اجلاس میں کل نو کیسز پیش کئے گئے جن میں سے آٹھ کی منظوری دی گئی جبکہ ایک کیس کو مخر کر دیا گیا۔اس موقع پر بورڈ کے اجلاس میں مختلف اہم فیصلے کئے گئے جن میں خالی آسامیوں پر بھرتی، خصوصی اعزازیہ کے لئے گرانٹ، ڈیلی ویجز ملازمین اور آئی ٹی سٹاف کی تعیناتی جیسے اقدامات شامل تھے۔مزید برآں بورڈ کی کارکردگی میں بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں جبکہ بورڈ دفاتر میں ریسائیکل پیپر کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں