فتنہ الخوارج کے17دہشتگرد ہلاک

کرک (نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او شہباز الٰہی کا کہنا ہے کہ کرک کے علاقے درشہ خیل میں کالعدم ٹی ٹی پی ملا نزیر گروپ کے خوارجیوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 17خوارجی ہلاک ہوگئے جبکہ 3جوان معمولی زخمی ہوگئے۔علاقے میں 22خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، صورتحال کے پیش نظر درشہ خیل اور قریبی دیہات میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈی پی او شہباز الٰہی کا کہنا ہے کہ آج 2 بجے تک گھروں سے نہ نکلیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں، امن کے دشمنوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں