سعودیہ کامصنوعی ذہانت سے لیس پہلا لیپ ٹاپ متعارف

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے قومی جدت اور ڈیجیٹل معیشت کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا سعودی ساختہ لیپ ٹاپ HORIZON Pro متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ اعلان کمپنی HUMAIN نے کیا، جو پبلک انویسمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ اس منصوبے کو مملکت کی ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور عالمی قیادت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔یہ لیپ ٹاپ محققین، ماہرین، تخلیقی شعبوں کے افراد اور کاروباری پیشہ وران کے لیے ایک ہمہ جہت حل ہے، جو کارکردگی، سکیورٹی اور لچک کو یکجا کرتا ہے۔یہ جدید ڈیوائس طاقتور Qualcomm Snapdragon X Elite پروسیسر کے ساتھ آتا ہے، جسے نئی نسل کی اسمارٹ کمپیوٹنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس میں 32 گیگا بائٹ میموری اور ایک ٹیرا بائٹ SSD اسٹوریج فراہم کی گئی ہے تاکہ بھاری اور پیچیدہ ایپلی کیشنز بھی باآسانی چل سکیں۔مزید برآں، 14 انچ OLED ڈسپلے اور 2.8K ریزولوشن صارف کو شاندار بصری تجربہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ بیٹری ایک ہی چارج پر 18 گھنٹے تک ساتھ دیتی ہے۔HORIZON Pro مصنوعی ذہانت کے دو موڈز فراہم کرتا ہے۔ آف لائن اے آئی موڈ میں تمام پروسیسنگ براہِ راست ڈیوائس پر انجام پاتی ہے، جس سے مکمل ڈیٹا پرائیویسی یقینی بنتی ہے، جبکہ ہائبرڈ اے آئی موڈ مقامی پروسیسنگ اور کلاڈ کو یکجا کر کے زیادہ طاقتور نتائج فراہم کرتا ہے، جو بڑے ڈیٹا تجزیے، تھری ڈی ماڈلنگ اور پیچیدہ کاروباری اطلاقات کے لیے مثالی ہے۔اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مصنوعی ذہانت کی صنعت میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم کیا ہے، جو مملکت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ڈیجیٹل معیشت اور عالمی جدت کے میدان میں سرکردہ کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں