قومی ٹیم کے18رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ سیریز کے لیے 18رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے،تین نئے کھلاڑی شامل کر لیے گئے ہیں، اسکواڈ میں آصف آفریدی،فیصل اکرم اورروحیل نذیر،بابراعظم، محمدرضوان اورشاہین شاہ آفریدی،عبداللہ شفیق، امام الحق ،سلمان علی آغا اورسعود شکیل،عامر جمال، حسن علی اورخرم شہزاد ٹیم کا حصہ ہیں۔ اسپنرز میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام’ ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12سے 16اکتوبرتک لاہور میں ہوگا،دوسرا ٹیسٹ 20سے 24اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،کیمپ 30ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں