25

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فیصل آباد کی ترقی کیلئے بڑے اعلانات (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا فیصل آباد کے شہریوں کی جانب سے فقیدالمثال استقبال’ یہاں کے شہریوں’ مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں’ کارکنوں’ (ن) لیگ کی ذیلی تنظیموں کے راہنمائوں’ کارکنوں کے جذبہ احترام کا اظہار ہے فیصل آباد آمد پر اپنے شاندار استقبال پر وزیراعلیٰ پنجاب خوش’ جگہ جگہ استقبالی کیمپوں میں موجود تاجروں’ سول سوسائٹی’ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی’ سابق ارکان اسمبلی’ ٹکٹ ہولڈرز’ لیگی کارکنان نے اپنی قائد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خیرمقدمی نعرے لگائے وزیراعلیٰ نے ان نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد کے شہریوں کیلئے الیکٹروبسز کا افتتاح کرنے کیلئے تشریف لائیں بوہڑانوالی گرائونڈ میں انہوں نے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا فیصل آباد واپس پی ایم ایل این میں آنے لگا ہے ہماری توجہ صرف عوام کی خدمت پر مرکوز ہے انہوں نے جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فیصل آباد والو! بھروسہ رکھنا اس شہر کو لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ شہر بنائیں گے فیصل آباد میں لاہور اور راولپنڈی سے بھی جدید اور بہتر میٹروبس سروس لائیں گے پاکستان کی تاریخ میں جب بھی ترقی آئی اور عوامی خدمت کے منصوبے شروع کئے مسلم لیگ (ن) نے کئے انہوں نے کہا فیصل آباد میں پہلی باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ آنے پر شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں انہوں نے جدید ترین الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے فیصل آباد شہر کی ترقی کیلئے کئی اہم اعلانات کئے انہوں نے کہا فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے اور نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی سی سٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا فیصل آباد میں 40ارب روپے کی لاگت سے واٹر سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح’ فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ابیشن مشین دینے کا بھی اعلان کیا ہے مریم نواز شریف نے کہا پنجاب میں اٹک سے رحیم یار خان تک سڑکیں بن رہی ہیں میٹرو اور اورنج لائن بھی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کیلئے 150 الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں 90بسیں فیصل آباد کیلئے’ جھنگ کو 30′ چنیوٹ اور ٹوبہ کو 15،15 الیکٹرک بسیں دی جا رہی ہیں انہوں نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع ہو جائے گی، وہ وقت دور نہیں جب فیصل آباد لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہو گا وزیراعلیٰ نے کہا ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں جو کہتے ہیں کہ ہر جگہ مریم کی تصویر ہے ان کو یہ بتایا جائے کہ جب کام کریں گے تو تصویر تو آئے گی ہم صوبہ کی ترقی کا خواب پورا کر کے دکھائیں گے پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں پنجاب اور پنجابی کے خلاف بات آئی تو مریم نواز چھوڑے گی نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا فیصل آباد کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کا عزم قابل تعریف ہے فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر اور ملک کا تیسرا بڑا اہم ملک کی اور صنعتی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرنے والا شہر جس کو سابقہ ادوار اس کی ترقی کے اعلانات تو کئے گئے مگر عملدرآمد نہ ہو سکا موجودہ وزیراعلیٰ نے اس کی ترقی کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان کیا جو خوش آئند ہے تاہم اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو گاہے بگاہے ترقیاتی منصوبوں کی بذات خود نگرانی کیلئے فیصل آباد کا دورہ کرنا ہو گا کیونکہ ہمارے ادارے غفلت اور لاپرواہی میں بہت شہرت رکھتے ہیں اگر ان پر چیک اینڈ بیلنس رہے تو کام مکمل ہوتے ہیں فیصل آباد کے لیے وزیراعلیٰ نے جن اہم منصوبوں کا اعلان کیا ہے وہ اپنی جگہ تاہم اس کی اہم شاہراہوں کو نئے سرے سے تعمیر کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں اوورہیڈ برجز کی مرمت بھی ہونے والی ہے چھوٹی صنعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی انڈسٹری اور صنعتکار وکاروباری برادری کے ساتھ متعلقہ محکموں کے سربراہوں کے مابین روابط بھی ہونے چاہئیں سب سے اہم بات بلدیاتی نظام ہے جو اس وقت کام نہیں کر رہا اگر وزیراعلیٰ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے اقدامات کا اعلان کریں تو پنجاب بھر کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں