29

پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت (اداریہ)

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور پاکستان کی کارکردگی دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے بلوم برگ کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے گزشتہ 15مہینوں (جون 2024ء سے ستمبر 2025ء تک) میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں بہتری آئی۔ یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے کیونکہ یہ ملک واحد وہ معیشت ہے جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے اس کے برعکس جنوبی افریقہ ایل سکواڈور اور دیگر ممالک میں بہتری بہت کم رہی جبکہ مصر نائیجریا اور ارجنٹائن جیسے ممالک میں خطرات مزید بڑھے ہیں یہ بہتری اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے اس کے اہم عوامل میں معاشی استحکام’ ڈھانچہ جاتی اصلاحات قرضوں کی بروقت ادائیگی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں (ایس این پی’ فج، موڈیز) کی مثبت درجہ بندیاں شامل ہیں جو سرمایہ کاروں کیلئے پیغام ہیں کہ پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خدشات سے نکل کر ایک مستحکم’ پراعتماد اور اصلاحات پر گامزن ملک کے طور پر ابھر رہا ہے،، امریکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ جس میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت کہا گیا ہے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان پر دیوالیہ ہونے کے تمام خدشات دم توڑ چکے ہیں اور پاکستان پر بیرونی سرمایہ کار اعتماد کر رہے ہیں سعودی عرب چین’ امریکہ’ ترکیہ’ ایران’ آذربائیجان جیسے ممالک تجارتی’ شراکت داری اور ان ممالک کے سرمایہ کار پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ خلیجی ممالک بھی پاکستان میں تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں اور یہ بات پاکستان کے حق میں جاتی ہے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے جاری ہے معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے اوورسیز پاکستانیز ترسیل زر بڑھ چڑھ کر ملک میں بھیج رہے ہیں گزشتہ دو تین سال کے دوران ملک میں ترسیلات زر ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مختلف ممالک میں موجود محب وطن پاکستانی وطن کی محبت میں سرشار ہیں اور ملک کو کسی صورت بھی دیوالیہ دیکھنے کیلئے تیار نہیں حکومتی کوششیں بھی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جاری ہیں اور انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر مزید بہتری کی جانب گامزن ہو گا امریکی جریدے میں شامل رپورٹ کے مطابق اس وقت برادر اسلامی ملک ترکیہ پاکستان سے آگے ہے اور پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت کا روپ دھار چکی ہے موجودہ سیاسی قیادت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں اور ملک کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں! امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل آئے گا اور اسکے عوام خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں