13

جنگل میں 70دن اکیلے رہنے کا مقابلہ چینی شہری نے جیت لیا

ہونان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک چینی شہری نے جنگل سروائول چیلنج کامیابی سے مکمل کرلیا ہے اور 1لاکھ یوان کی انعامی رقم جیت لی ہے۔یہ چیلنج چین کے ہونان صوبہ میں منعقد ہوا تھا۔ مقابلے میں دنیا بھر کے تقریبا 100شرکا تھے۔ شرکا کو ایک دور دراز جنگلی علاقے میں چھوڑا گیا، جہاں انھیں صرف چاقو اور بانس کا لمبا ڈنڈا فراہم کیا گیا تھا اور کوئی بیرونی مدد نہیں دی گئی تھی۔تاہم جیسے جیسے دن گزرتے گئے، شرکا جنگل کی سختیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے ایک کے ایک چیلنج چھوڑ کر جانے لگے۔واحد شخص جس نے پورے 70 دن مکمل کرکے چیلنج مکمل کیا اور بازی لے گیا، اس کا نام ہے یینگ ڈونگ ڈونگ۔یینگ نے 70دن جنگل میں گزارے اور ترکیبیں استعمال کیں جیسے کہ جانوروں کیلئے جال بنانا وغیرہ تاکہ کھانے کا انتظام کیا جاسکے۔انعام کی رقم 100,000 یوان تھی جو 14,000 ڈالرز اور پاکستانی تقریبا 40 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں