15

دوران صفائی ملازمائوں نے 26تولے زیور چوری کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ 228 رب میں گھریلو ملازمائیں صفائی کے بہانے شہری کے گھر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 26تولے طلائی زیورات اور نقدی لے اُڑیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 228 رب کے رہائشی محمد یٰسین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ دنوں چند خواتین گھریلو کام کاج کے سلسلہ میں آئیں تو اسکی اہلیہ نے ان کو گھر کی صفائی پر لگا دیا تو مذکورہ خواتین صفائی کے بہانے سیف الماری سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 26تولے طلائی زیورات’ نقدی وغیرہ لے کر فرار ہو گئیں۔ جبکہ اسکی اہلیہ نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو سیف الماری کھلی تھی اور زیورات’ نقدی غائب تھی۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں