بیماری سے تنگ 45سالہ شخص نے خودکشی کرلی

جڑانوالہ (نامہ نگار) بیماری سے تنگ آ کر 45سالہ شخص نے پنکھے کیساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علوی پارک میں 45 سالہ شخص ندیم احمد ولد عمر دین نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے پولیس کے مطابق خود کشی کرنیوالا ندیم احمد 6سال سے بیماری کیساتھ لڑ رہا تھا اور اسکی بیوی بھی میکے گئی ہوئی تھی جسکی وجہ سے وہ پریشان رہتا تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں