اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا، دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتا کیا جائے گا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر پہنچائیں گے، حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلیوں کے انخلا اور یرغمالیوں کے تبادلے کو محفوظ بنانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔حماس نے امریکی صدر، عرب ثالثوں اور بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کے لیے پابند کریں اور اسے کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی سے روکیں۔قطری وزارت کا بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر معاہدہ طے پا گیا ہیجس کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور امداد کی فراہمی ممکن ہو گی۔ تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دریں اثنائ۔اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں، معاہدے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوشش، عالمی امن کیلئے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر، مصر اور ترکیے کے رہنماں کو بھی معاہدہ طے کرنے کی مسلسل کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے، سب سے بڑھ کر ہمیں فلسطینی قوم کو سلام پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے بے مثال قربانیاں دیں، ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ نہیں دہرائی جانی چاہیے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ پر حالیہ اشتعال انگیز واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کیلئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں