علی امین گنڈاپورکا استعفیٰ معمہ بن گیا

پشاور(بیوروچیف) علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفیٰ گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفیٰ لکھا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفیٰ تحریر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفیٰ آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں