پنجاب حکومت کا طالبات کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طالبات کیلئے محفوظ اور باعزت تعلیمی ماحول یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری سکولوںمیں ہراسگی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت ہر اسکول میں کم از کم 3اساتذہ پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی میں خواتین کی مناسب نمائندگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ کمیٹیاں جنسی ہراسگی کی شکایات کو خفیہ اور مثر انداز میں نمٹائیں گی۔شکایات کا ریکارڈ ضلعی تعلیمی اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا۔تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30دن کے اندر کمیٹیوں کی رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں