17

حکومت پنجاب زمیندار سے گندم کی خریداری کریگی

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرزیادہ گندم آگا مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیرا ہتما م مقامی ہوٹل میں نمبردار کنونشن منعقد ہوا جس میں نمبرداروں کو زیادہ گندم اگا مہم، انسداد سموگ بارے آگاہی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے خصوصی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شہباز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زمیندار زیادہ سے زیادہ گندم اگائیں۔ حکومت پنجاب زمیندار سے گندم خریداری کریگی۔ جدید طریقہ کاشتکاری سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاو کے لئے گندم کی باقیات نہ جلائیں۔اس موقع پر نمبرداروں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں