محفل سماع کے دوران چھت گرنے سے5خواتین زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میلہ میں قوالی سنتے ہوئے خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5خواتین بری طرح زخمی ہو گئیں، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 598 گ ب میں میاں بابو عرس کی تقریبات میں محفل سماع ہو رہی تھی اور قریبی گھرکی چھت پر خواتین بیٹھی قوالی سن رہی تھیں کہ وزن زیادہ ہونے سے ٹی آر گارڈر کی چھت زمین بوس ہو گئی تو پانچ خواتین 45سالہ روبینہ زوجہ نذر علی سکنہ 596 گ ب’ 60سالہ ارشاد بی بی زوجہ احمد علی سکنہ ساہیوال’ 40سالہ شازیہ بی بی زوجہ ذاکر حسین سکنہ ساہیوال’ 45سالہ خورشید بی بی زوجہ کندل علی سکنہ 598 گ ب’ 14سالہ نفیسہ دختر رب نواز سکنہ 598 گ ب بری طرح زخمی ہو گئیں، چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں