15

ثمر جعفری کا اعزاز

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے نوجوان اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا۔اداکار ثمر جعفری نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل مائی ری اور پرورش میں مرکزی کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔اداکاری کے علاوہ ثمر جعفری گلوکاری کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹے فائی نے گلوکار کو2025کی چوتھی سہ ماہی کے لیے ریڈار پاکستان آرٹسٹ پروگرام میں شامل کیا ہے۔ثمر جعفری کے گانوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا، جو ان کے میوزک کیرئیر میں ایک سنگ میل ہے۔رواں سال کے شروع میں ریلیز ہونے والے ان کے سنگلز میں رہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں