پاک افغان کشیدگی برقرار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاک افغان کشیدگی برقرار’ حملہ آور افغانیوں کی لاشیں واپس’ سیزفائر کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا’ شرپسند افغان چیک پوسٹیں پاکستانی قبضے میں ہی رہینگی۔ بھارتی آشیرباد مالی ودفاعی سرپرستی افغانیوں کے کام نہ آ سکی۔ احسان فراموش افغانیوں کی واپسی تیز کر دی گئی۔ چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی پر عسکری وسویلین قیادت ملک کی سرحدی اور اندرونی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے کرنے جا رہی ہے۔ پاکستان اب ”مصلحت” سے کام نہیں لے گا۔ بھارت اور افغانستان کو ”ترکی بہ ترکی” جواب دیا جائیگا۔ مشرقی ومغربی سرحدوں پر ہر طرح کی دفاعی تیاریاں مکمل ہیں ملکی دفاع محفوظ ترین ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات نے افغانیوں اور بھارتیوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔دریں اثناء ۔نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو ریاستی دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دے دیا۔ پاکستان سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے ۔ آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کا غیر ذمہ دار رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، بھارت خود کو مظلوم ظاہر کر کے اپنی اصل ریاستی دہشتگردی چھپا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی متعدد عالمی تنظیموں کی رپورٹس موجود ہیں، اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کی منافقت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کا نشانہ بنے۔آصف خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں سب سے بڑی گمراہ ریاست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں