22

پاکستان کی سفارتی محاذ پر بے مثال کامیابیاں (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری محنت کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے مصر میں ہونیوالے حالیہ غزہ امن معاہدے کے دوران دنیا بھر کے راہنمائوں کے بجائے پاکستان کے لیڈر کو تقریر کرنے کا موقع ملا وزیراعظم شہباز شریف نے خانیوال میں ایک نجی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو جو کامیابیاں حاصل ہوئیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پاکستان کا سعودی عرب سے تاریخی معاہدہ ہوا جس طرح سعودیہ میں میرا استقبال ہوا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اسی طرح ہم نے دورہ امریکہ کیا جہاں میری اقوام متحدہ میں تقریر شیڈول تھی بعدازاں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں غزہ کا معاملہ اٹھایا ڈونلڈ ٹرمپ کو سب نے مل کر کہا کہ اس جنگ کو روکیں انہوں نے وعدہ کیا اور اس پر عمل بھی کیا پاکستان نے اس جنگ بندی میں اپنا حصہ ڈالا ٹرمپ نے فرنٹ سے اس معاملے کو لیڈ کیا انہیں اس کا کریڈٹ دینا چاہیے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی میدان میں بھی ہم پاکستان کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، سپہ سالار معاشی میدان میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز درپیش تھے آئی ایم ایف پروگرام بھی لینا پڑا ہم آج پاکستان کی قومی معیشت آگے بڑھ رہی ہے پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا چند ماہ قبل پاکستان کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح نصیب ہوئی افواج پاکستان کی دلیرانہ جوابی کارروائیوں اور عوام کی دعائوں کے نتیجے میں یہ سب ممکن ہوا اس جنگ کو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے نکالا آج ہماری معاشی ترقی کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں،، وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کہنا کہ ہماری محنت کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی بالکل درست ہے! سخت ترین سیاسی بحرانوں کے باوجود شہباز شریف نے درست فیصلے کئے سفارتی محاذ پر محنت کے بل بوتے پر کامیابیاں سمیٹی ہیں وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کیا جا رہا ہے سب سے بڑھ کر ہمیں آئی ایم ایف سے پوری سپورٹ حاصل رہی شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ پوری کی اور آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کیا قرضے واپس کئے جا رہے ہیں شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ وعدہ کیا تھا کہ ملک کو معاشی استحکام کی منزل پر پہنچایا جائے گا انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کو بائے بائے کہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا اس دوران بڑی بڑی آزمائشیں بھی آئیں مگر وزیراعظم نے ہمت سے کام لیکر بحرانوں سے نکلنے کی بھرپور کوششیں کیں وزارت خزانہ وٹیکس محاصل جمع کرنے والے اداروں میں اصلاحات کی گئیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں آج پاکستان سفارتی محاذ اور معاشی استحکام کیلئے کامیابیوں کی جانب گامزن ہے جو خوش آئند ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملکی معیشت کی بہتری کیلئے قابل تعریف فیصلے کر رہے ہیں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے شہباز حکومت کی شاندار پالیسیوں کی بدولت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں دنیا بھر کی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی معیشت کی بہتری کی جانب گامزن ہونے کو سراہ رہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی واستحکام کی جانب بڑھ رہا ہے سفارتی محاذ بھی حکومت نے کامیابیاں حاصل کی ہیں امید ہے آنے والے وقت میں ملکی معیشت بھی مزید مستحکم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں