9

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹوبہ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی مشن کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کمالیہ میں واقع جعلی وئیر ہائوس بند کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹیموں نے 129فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، جن میں سے11یونٹس کو1لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ جبکہ 4یونٹس کو انتہائی ناقص انتظامات پر بند کیا گیا ۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ٹوٹے انڈے، مضر صحت گوشت، آئل اور کیک جیل تلف کر دی گئی، جبکہ ناکوں پر 4ہزار لیٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق متعدد فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزرز اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پائی گئی۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت سے کھلواڑ کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس اپنائی جا رہی ہے۔ شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1223پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں