14

پانی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری

پانی اللہ تعالیٰ کی ان عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ انسان کے جسم کا تقریبا 70فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ جسم کے تمام نظاموں کی درست کارکردگی کا انحصار پانی پر ہوتا ہے۔ اگر انسان مناسب مقدار میں پانی نہ پئے تو اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ پانی ہماری صحت ، جلد، دل اور جسم کی دیگر افعال کے لئے کیوں ضروری ہے۔
صحت کے لیے پانی کی اہمیت
پانی جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔اور جسم سے زہریلے مادے (toxins) خارج کرتا ہے۔ یہ خون کو صاف رکھنے میں مدد دیتا اور خلیوں (cells)کو صحت مند رکھتا ہے۔ پانی کی کمی سے تھکن، سردرد اور کمزوری جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
جلد(skin)کے لیے پانی کی اہمیت
پانی جلد کو نمی(moistire)فراہم کرتا ہے جس میں جلد نرم وملائم رہتی ہے۔ جو لوگ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پیتے ہیں ان کی جلد چمکدار اور صحت مند دکھائی دیتی ہے۔پانی جسم سے فاضل مادوں کو خارج کر کے کیل مہاسوں (acne)اور دانوں سے بچائو میں مدد دیتا ہے۔
دل اور دل کی دھڑکن(Heart Beat)کے لیے پانی
پانی خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے ، جسم میں خون کو پمپ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اگر جسم میں پانی کی کمی ہو جائے تو خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے دل پر دبائو بڑھتا ہے اور دھڑکن تیز یا بے ترتیب ہو سکتی ہے۔ مناسب پانی پینے سے دل صحت مند رہتا ہے۔
بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں پانی کا کردار
پانی خون کے جم(blood vowme)کو برقرار رکھتا ہے، جس سے بلڈ پریشرنارمل رہتا ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے۔ اور بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔ اس لیے دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
دماغی کارکردگی کے لئے پانی
دماغ کا زیادہ حصہ بھی پر مشتمل ہے ۔ پانی کی کمی سے توجہ میں کمی، یادداشت کی کمزوری اور ذہنی تھکن پیدا ہو سکتی ہے۔ مناسب پانی دماغ کو ترو تازہ رکھتا ہے۔
جسمانی کارکردگی
ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کے دوران پسینہ آنے سے جسم پانی کھو دیتا ہے۔ اگر اس کمی کو پورا نہ کیا جائے تو پٹھوں میں کھچائو، کمزوری اور چکر آ سکتا ہے۔ اس لیے جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے پانی ضروری ہے۔
نتیجہ
پانی زندگی کی بنیاد ہے۔ ہمیں روزانہ 8 سے10گلاس پانی پینا چاہیے تاکہ ہمارا دل، دماغ اور جلد صحت مند رہیں ۔ یہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا ہے جو جسم کے ہر نظام کو متوازن رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں