30

فیصل آباد اور چنیوٹ کی بیوٹیفکیشن کے اہم پراجیکٹس پر عملدرآمد کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد اور چنیوٹ کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری۔بیرون چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ،سرکٹ ہاس کی اپ گریڈیشن،فرنیچر مارکیٹ چنیوٹ کی تزئین وبحالی اور تحصیل چوک سے جھنگ روڈکی بیوٹیفیکیشن کے اہم پراجیکٹس پر عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورکی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر) ندیم ناصر اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے پراجیکٹس کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ،اے ڈی سی جی چنیوٹ،سی او میونسپل کمیٹی چنیوٹ اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو ریونیو سمیت دیگر شعبوں میں تیزرفتار سروسز کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے اس ضمن میں کمشنرراجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا جس میں ایڈیشنل کمشنرز،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز جنرل وریونیو نے شرکت کی۔کمشنر نے شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ زیرالتوا کیسز کو تیزی سے حل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران کو باقاعدگی سے انسپکشن کرنے کا پابند بنائیں جبکہ پٹواریوں کے بستوں کی پڑتال پر فوکس کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں