21

وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے ،ایم ڈی واسا سہیل قادر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے تحت فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ فارن فنڈڈ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی ڈویلپمنٹ ایجنسی کی فنڈنگ سے 30 ملین گیلن ڈیلی کیپسٹی کے فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کی تعمیر جاری ہے جس کی تکمیل سے 6 لاکھ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں