22

پاکستان کی ڈیجیٹل صنعتی ترقی میں اہم کامیابی (اداریہ)

پاکستان نے ڈیجیٹل وصنعتی ترقی کی جانب اہم کامیابی حاصل کر لی’ حکومت پاکستان اور گوگل نے مشترکہ طور پر ڈیجیٹل تبدیلی کا سنگ میل عبور کر لیا جس میں ملک کی پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا آغاز اور پاکستان میں مضبوط مقامی موجودگی کیلئے اس کے منصوبے شامل ہیں نائب وزیراعظم وسینیٹر ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن’ وزارت دفاعی پیداوار اور خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے گوگل اور اس کے پارٹنر ٹیک ویلی کے تعاون سے وزیراعظم سیکرٹریٹ آڈیٹوریم میں پاکستان کی پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا انہوں نے کہا پاکستان کے قومی ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کی راہنمائی کرنے والے وزیراعظم کے وژن اور قیادت کے ساتھ حکومتی ڈیجیٹل شمولیت اور اے آئی کیلئے تیار پاکستان کی تعمیر کیلئے پرعزم ہے جسے ہم فخر کے ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کہتے ہیں’ یہ وژن ہمارے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے بااختیار بنانے اور انہیں جدید ٹولز سے آراستہ کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور گوگل کے پاکستان میں مقامی طور پر مواقع تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اس کی مقامی سطح پر رسائی کو یقینی بناتا ہے اور ہمارے ملک کی ڈیجیٹل صلاحیت کی ایک طاقتور توثیق کا یہ سنگ میل ہماری ڈیجیٹل معیشت کیلئے ایک اہم قدم کی راہنمائی کرتا ہے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا پاکستان نے ڈیجیٹل وصنعتی ترقی میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات نے اس اقدام کی صنعتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار نے اپنے ایک محکمے کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے پاکستان میں پہلی کروم بک اسمبلی لائن قائم کرنے کیلئے بھرپور طریقے سے کام کیا، یہ مشترکہ منصوبہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، مقامی معیشت کو متحرک کرنے اور پاکستان کے اندر ڈیجیٹل تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کنٹری ڈائریکٹر گوگل پاکستان فرحان قریشی نے کہا کہ ہم لوگوں’ مہارتوں اور اختراع میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید گہرا کرنے کیلئے پُرجوش ہیں تاکہ ملک کی وسیع صلاحیت کو کھولنے اور اے آئی سے چلنے والی اس معیشت کو ایک جامع ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر میں مدد ملے جیسے جیسے ہمارا کام پاکستان میں بڑھتا جا رہا ہے ہم یہاں مضبوط مقامی موجودگی کیلئے کام کر رہے ہیں جو جدت’ شراکت داری اور اقتصادی مواقع کے لیے ایک نوڈ کے طور پر کام کرے گا تقریب میں امریکی سفارتخانے کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر اور ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون اور دیگر بھی موجود تھے،، گوگل اور حکومت پاکستان کا پہلی کروم بک لائن کا آغاز بہت بڑی پیشرفت ہے جسکی بدولت صنعتی ترقی میں پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے یہ اقدام پاکستان کے سافٹ ویئر کی جدت سے لیکر مقامی ہارڈویئر کی پیداوار تک کے سفر میں تاریخی پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے اس کا مقصد طلبہ’ معلمین اور پیشہ ور افراد کو جدید ڈیجیٹل ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے سستی محفوظ اور مقامی طور پر تیارکردہ کروم بکس فراہم کرنا ہے آنے والے وقت میں ملک کی صنعتی ترقی کیلئے بھرپور معاونت کرے گی، موجودہ حکومت ملک کے تمام شعبوں میں جدید ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں گوگل پاکستان’ مقامی طور پر جدید سہولیات کیلئے بھرپور ساتھ دے رہا ہے گوگل اور حکومت پاکستان کا پہلی کروم بک لائن کا آغاز ملک میں ڈیجیٹل نظام کو مزید وسیع کرنے کی ایک کڑی ہے اس وقت پوری دنیا اے آئی اور جدید ڈیجیٹل نظام میں ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے اور اس تیز رفتار ترقی کی بدولت ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہیں پاکستان بھی جدید نظام سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے انشاء اﷲ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ساتھ ساتھ ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے گا۔ موجودہ حکومت نے مختصر وقت میں ملک کے بحرانوں پر قابو پانے کے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں امید ہے کہ ہمارا ملک صنعتی ترقی میں وقت کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے آگے نکل جائے گا۔ یہی وقت ہے کہ جس قدر جلد ممکن ہو سکے پاکستان ڈیجیٹل نظام کو اپنائے اور اسے جدید سے جدید بنانے کیلئے آئی ٹی سیکٹر سے بھرپور راہنمائی حاصل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں