27ویں ترمیم میں بڑی قانون سازی کا امکان

اسلام آباد (عظیم صدیقی) 27 ویں آئینی ترمیم سویلین قیادت کے اہم اختیارات آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، صوبوں کی طرف سے بھی مالی کٹوتیوں پر بھرپور تحفظات کا اندیشہ’ مسلم لیگ (ن) کی اہم شراکت دار پیپلزپارٹی کی سیاسی ساکھ دائو پر لگ سکتی ہے۔ آئینی ترمیم درجنوں شقوں پر مشتمل ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم کے اختیارات پر ”کٹ” لگ رہی ہے جمعہ کے روز متعارف کرائی جانے والی 27ویں ترمیم میں شامل کی جانے والی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ابھی تک قائل نہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ابھی تک سیاسی پارلیمانی پارٹیوں کو بلاول بھٹو کے ٹوئٹ سے ہی مختصر آگاہی ہوئی ہے کسی کو بھی مکمل معلومات حاصل نہیں ہیں۔ رابطے جاری ہیں، تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ رات گئے تک براہ راست بالواسطہ رابطے جاری رہے۔ انتہائی اہم ترین دن ہیں اہم ترین بریکنگ نیوز آ سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں