12

حالات کے ستائے نوجوان کی خودکشی،گن چلنے سے سکیورٹی گارڈ چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے خودکشی کر لی’ اچانک گولی چلنے سے پٹرول پمپ کا سکیورٹی گارڈ چل بسا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب دانیال ٹائون کا رہائشی 27سالہ علی ریحان ولد رفیق گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ تھا، گزشتہ روز اس نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ ڈھڈی والا چھوٹی نہر کا رہائشی 55سالہ ریاض احمد ولد محمد سرگودھا روڈ پر واقع پی ایس او پٹرول پمپ پر گزشتہ روز پہلے ہی روز بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی پر آیا اور وہ واش روم جاتے ہوئے پمپ ایکشن گن بھی ساتھ لے گیا اور واش روم استعمال کرتے ہوئے گن چل گئی اور گولی اس کے جسم میں پیوست ہو گئی۔ فائرنگ کی آواز سن کر عملہ نے دیکھا تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں