علیمہ اور عظمیٰ کو گرفتارکرنے کا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنمائوں ودیگر کے خلاف 4اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں