10

ڈاکٹر عمر فاروق کا انجم سرویا کی ٹیم کیساتھ ملکر سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عمر فاروق کی ٹیم گرین ڈریمز کا انجم سرویا کی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سردیوں کا سامان تقسیم کیا گیارضائیاں کمبل سویٹر جرسیاں اور ضرورت کا باقی سامان شامل تھا۔ اس موقع پر میاں عاطف اسلم اور محمد نواز انصاری نے بتایا کہ ان لوگوں کو ابھی بہت چیزوں کی ضرورت ھے اور تمام صاحب حیثیت لوگوں کو ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ڈاکٹر عمر فاروق نے انجم سرویا چاچا بوٹا اور فیصل زبیر کمبوہ کا اس مقصد میں ساتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر میاں عمر فاروق نے کہا کہ ہم رواں ماہ کے آخر میں ایک بار دوبارہ سردیوں کا سامان لے کر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں