16

نڑواڑی گارڈن خوشاب اور سون ویلی کی خوبصورتی کا پہلا سنگ میل ہے

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے خوشاب میں سون ویلی روڈ پر واقع تاریخی نڑواڑی گارڈن کے بحالی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران، محکمہ جنگلات، ہائی وے، ضلع کونسل کے افسران، معزز شہریوں، سیاحوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔نڑواڑی گارڈن جو تقریباً سو سال پرانا سیاحتی مقام ہے، طویل عرصے سے بدحالی کا شکار تھا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے اس کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے بحالی کی ہدایت دی تھی۔ ان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے گارڈن کی تزئین و آرائش کا کام قلیل مدت میں مکمل کرایا۔ بحالی کے منصوبے میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات، ضلع کونسل اور ہائی وے خوشاب نے بھرپور کردار ادا کیا۔ گارڈن میں بیٹھنے کے مقامات، جدید لائٹنگ، پینے کے پانی، ریفریشمنٹ ایریا، مسجد اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو پْرسکون اور صحت افزا ماحول میسر ہو۔ افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر سرگودہا نے کہا کہ نڑواڑی گارڈن خوشاب اور سون ویلی کی خوبصورتی کا پہلا سنگ میل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں