11

براڈ پٹ نے انجلینا جولی کیخلاف جائیداد کا دعوی دائر

نیویارک (شوبز نیوز)ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ نے اپنی سابقہ بیوی اینجلینا جولی کے خلاف جائیداد کے تنازع پر مقدمہ دائر کر دیا۔براڈ پٹ اور انجلینا جولی میں نیا تنازع فرانسیسی شراب خانہ شاتو میرال کے مشترکہ ملکیت اور جولی کی 2021 میں وائنری میں اپنے حصے کی فروخت سے متعلق ہے، جس کے بعد پٹ کی قانونی ٹیم نے عدالت میں نئی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔براڈ پٹ کے نمائندوں نے عدالت میں جو دستاویزات جمع کرائی ہیں، ان میں جولی کی ٹیم اور فروخت میں شامل دیگر فریقوں کے درمیان رابطوں کے ثبوت شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں