8

بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

ماموں کانجن(نامہ نگار) فیسکو سب ڈویژن ماموں کانجن اور کلیانوالہ سب ڈویژن کی بجلی چوروں کیخلاف کاروائیاں ،چھ افراد کے خلاف بجلی چوری کرنے پر مقدمات درج کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن ماموں کانجن ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چوری کرنے والے چار افراد عمران سکنہ 499گ ب ،محسن رضاسکنہ 516گ ب،علی مرتضی سکنہ 516گ ب،محمد طارق سکنہ 497گ ب کیخلاف ایس ڈی او عقیل حیدر کی مدعیت میں بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردئیے سب ڈیرن کلیانوالہ ٹاسک فورس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سرفراز اور افضل سکنہ 554گ ب کیخلاف میرل خان ایس ڈی او کی مدعیت میں بجلی چوری کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کردئیے بجلی چوری کرنے والے افراد واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں