38

کیش لیس معیشت کیلئے اقدامات تیز (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کیلئے تمام اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خاں چیمہ محمد اورنگزیب عطاء اﷲ تارڑ شزا فاطمہ خواجہ وزیر مملکت اظہر کیانی گورنر استیٹ بنک جمیل احمد چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ محمد منیر افسر’ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو وزیراعظم کے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلز کی ادائیگی کیلئے راست QR کوڈز کے ذریعے نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے اربوں روپے کے بلز اب ڈیجیٹل طور پر ادا کئے جا رہے ہیں وزیراعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے قیام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، بتایا گیا کہ یہ والٹس رواں ماہ کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اور مستحقین کو آئندہ قسط انہی کے ذریعے منتقل کی جائے گی علاوہ ازیں اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری سروسز کے حصول کیلئے قائم موبائل ایپلی کیشن کو راست کے نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ ادائیگیاں بھی اسی پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا رہی ہیں نئے کاروبار کے لائسنس کے اجراء کو بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مشروط کر دیا گیا ہے شہر بھر میں موجود تمام دکانوں پر راست QR کوڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کیلئے لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ان اقدامات کی بدولت ملک کی 68فی صد آبادی کی مالی شمولیت ممکن ہو چکی ہے جبکہ آئندہ برس اس شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مالی شمولیت کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کیلئے جاری اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے،، وزیراعظم شہباز شریف کی متعلقہ اداروں کو کیش لیس معیشت کیلئے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت خوش آئند ہے، موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہو چکی ہے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن ہے اور ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان بھی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے اگر پاکستان نے وقت کے ساتھ چلنے میں تاخیر کی تو اس کا نقصان ہو گا کیش لیس معیشت تمام اہداف کو حاصل کرنا ہی وقت کی ضرورت ہے پاکستان میں ڈیجیٹل نظام اپنانے کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو چکے ہیں وزیراعظم نے ڈیجیٹل نظام کو مزید جدید اور تیز بنانے کی ہدایت کی ہے کیش لیس معیشت کے ویژن کے تحت حکومتی اقدامات بارے وزیراعظم کو پیشرفت سے آگاہ کیا جا چکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ سرکاری ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور انشاء اﷲ وہ وقت جلد آئے گاجب متعلقہ ادارے کیش لیس معیشت کیلئے تمام اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں