12

کرنٹ لگنے سے 30اموات،فیسکو سمیت3بجلی کمپنیوں کو پونے 6کروڑ کا جرمانہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پنجاب کی تین بجلی تقسیم کارکمپنیوں پر کرنٹ سے ہونیوالی30 اموات پر5کروڑ75لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق2023-24 کے دوران کرنٹ لگنے سے30اموات ہوئیں، اس عرصے کے دوران لیسکو میں 13،گیپکو میں 9اور فیسکو ریجن میں 8اموات ہوئیں۔اموات کے پیش نظرنیپرا نے لیسکو ،گیپکو اور فیسکو پر5کروڑ 75لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیئے۔ نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو پر 3کروڑ روپے،گیپکو پر ایک کروڑ 75لاکھ روپے جبکہ فیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق متعلقہ کمپنیاں 15دنوں میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں