17

حکومتی اقدامات کی بدولت کاشتکاروں کا اعتماد بحال،فوڈ سکیورٹی کا خطرہ ٹل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیادہ گندم آگائو مہم کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں 12لاکھ 19ہزار240۔ ایکڑرقبہ پرگندم کی کاشت مکمل کرلی گئی جومجموعی ہدف کا 66.52فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت اب تک 21.44فیصد زیادہ ہے۔حکومتی اقدامات اور سرپرستی کی بدولت کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہوا اور فوڈ سکیورٹی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔کسانوں کی طرف سے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے بریفنگ دی اور بتایا کہ30نومبر تک100 فیصد رقبہ18 لاکھ 34 ہزار ایکڑپر گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی موجودتھے۔کمشنر نے محکمہ زراعت توسیع اور فیلڈاسسٹنٹس کوشاباش دی اورسرکاری رقبہ پر بھی گندم کی کاشت کا سو فیصد ہدف حاصل کرنے کی تلقین کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں کھاد اور بیج کی وافر مقدار دستیاب جبکہ فارمر ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد بھی تسلسل سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں