20

پاکستان اور یورپ کا تجارت بڑھانے پر اتفاق (اداریہ)

پاکستان اور یورپ نے تجارت میں اضافہ پر اتفاق کیا ہے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے پاکستان اور یورپی یونین نے 7 ویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد برسلز میں کیا جس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نائب صدر کایا کالس نے کی جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے رواں سال کی آخری سہ ماہی دورے کا امکان ہے یورپی مشن پاکستان میں انسانی حقوق واقلیتی تحفظات’ سزائے موت’ توہین مذہب کے قوانین’ جبری گمشدگیوں’ خواتین کے حقوق’ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت سمیت دیگر شعبوں میں تعمیل کا جائزہ لے گا خصوصی درجہ ملنے کے بعد پاکستان کو ڈیوٹی فری انتہائی کم ڈیوٹی برآمدات کے فوائد حاصل ہوں گے، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والے ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے درمیان طے پایا کہ جی ایس پی پلس انتظامات کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری یورپی یونین اور پاکستان کے مستقبل کے تعلقات کے اہم جزو ہوں گے پاکستانی وفد میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ یورپی یونین بیلجیم اور لکسمرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارتخانے کے سینئر حکام بھی شامل تھے دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں فریقین نے مشترکہ اقدار’ اقوام متحدہ کے چارٹر کثیرالجہتی اور باہمی احترام اور تعاون کے اصولوں پر مبنی وسیع البنیاد’ کثیر الجہتی اور مستقبل کے حوالے سے شراکت داری کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات بشمول یورپی یونین کے جی ایس پی پلس انتظامات کے ذریعے پائیدار ترقی’ برآمدگی تنوع روزگار کی تخلیق اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی مواقع کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا اسٹریٹجک ڈائیلاگ نے جنوبی ایشیا افغانستان مشرق وسطیٰ اور وسیع تر جغرافیائی سیاسی پیش رفت سمیت علاقایی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کیا فریقین نے 2019ء کے سٹریٹجک مینجمنٹ پلان کے تحت جاری تعاون کا جامع جائزہ لیا پاکستان اور یورپی یونین نے اسٹریٹجک ہم آہنگی رکھنے والے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا یورپی یونین نے پاکستان میں جمہوریت’ گورننس’ قانون کی حکمرانی توانائی’ تجارت’ سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے شعبوں میں معاونت کا اعتراف کیا دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مذاکرات سفارت کاری بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا پاکستان نے افغانستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی پرامن مستحکم تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جبکہ افغان عبوری حکومت سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے نئے راستے کھولنے کے عزم کا اظہار کیا،، پاکستان اور یورپی یونین کا 7ویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں تجارت بڑھانے پر اتفاق خوش آئند ہے یورپی یونین نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے ذریعے پاکستان کو برآمدات کے حوالے سے جو سہولیات فراہم کر رکھی ہیں ان سے پاکستان کو صنعتی میدان میں بہت فوائد حاصل ہوئے یورپی یونین کا پاکستانی برآمدات پر اعتماد قابل تحسین ہے یورپی یونین نے قبل ازیں بھی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی معیاد بڑھائی تھی موجودہ 7ویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کی سہولت کی فراہمی عالمی تناظر میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور تجارت بڑھانے پر اتفاق رائے پایا جانا اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ مزید چلنے کیلئے تیار ہیں جو خوش کن ہے پاکستان کو اس وقت اپنی معیشت مستحکم کرنے کیلئے یورپی یونین سمیت دیگر عالمی ممالک کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے لہٰذا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ انڈسٹری مالکان کو اعتماد میں لیکر تجارت کو عروج پر پہنچانے کیلئے سہولیات فراہم کرے تاکہ ملک ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں