گھریلو ناچاکی ، نوجوان کی گلے میں پھندہ ڈال کرخود کشی

گوجرہ (نامہ نگار) گھریلو ناچاکی پر نوجوا ن نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ ملت ٹاؤ ن کے چوبیس سا لہ عرفا ن کی اہلیہ چند دن قبل نارا ض ہوکر میکے چلی گئی جس پر گھریلو ناچاکی کی بنا پر عرفا ن گلے میں پھندا ڈال کرچھت سے لٹک گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر تھا نہ سٹی گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کی اور ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں