18

20ہزار ورکرز کیلئے 3مرلہ پلاٹ سکیم کا اعلان (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں لگاتار 6گھنٹے ایجوکیشن’ ماحولیات’ جنگلات’ وائلڈ لائف’ فشریز’ ٹورازم’ آرکیالوجی’ سپورٹس اور لیبر کے شعبے سے متعلق امور کی جانچ پڑتال اور تفصیلی بریفنگ لی گئی’ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجابی زبان کو تعلیم’ ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کیلئے تاریخی اقدامات کا حکم دے دیا ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے جھنگ اور کمالیہ میں 20ہزار ورکرز کے لیے 3مرلے کے پلاٹ دینے کی اسکیم کی تیاری مکمل کر لی گئی محنت کشوں کو اپنا گھر بنانے کیلئے، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت خصوصی قرضے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی” وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 20ہزار ورکرز کیلئے 3مرلہ پلاٹ اسکیم پر عمل کرنے کا حکم خوش آئند ہے موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدور طبقہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے اس کے زیرکفالت افراد مالی پریشانیوں میں مبتلا زندگی گزارنے پر مجبور ہیں روزگار سے ملنے والا معاوضہ’ کرایہ کی ادائیگی’ بچوں کے دودھ’ کپڑوں’ سبزی’ دال روٹی سمیت بلوں میں ختم ہو جاتا ہے دکانداروں سے لیا گیا ادھار چکانا بھی بعض وقت دشوار ہوتا ہے ایسے میں کوئی محنت کش اپنے پلاٹ اور اپنی چھت اور اپنے گھر کا خواب کیسے دیکھ سکتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف محنت کشوں کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے متحرک ہیں اور پنجاب بھر میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5سال میں 5لاکھ گھروں کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے ہزاروں گھر تعمیر کئے جا چکے ہیں جبکہ گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور یہ کام انتہائی شفاف طریقہ سے انجام دیا جا رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرصدارت 6گھنٹے تک ہونیوالے طویل اجلاس میں جھنگ اور کمالیہ کے 20ہزار محنت کشوں کیلئے 3مرلہ پلاٹ اسکیم پر عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے اور انہوں نے غریب مزدوروں کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت یہ اقدام کر کے ان کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے کام کا آغاز کیا ہے وزیراعلیٰ کو اس سلسلے میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ 20ہزار محنت کشوں کو 3مرلہ پلاٹ دینے کا کام تیار کر لیا گیا ہے جس پر جلد عملدرآمد ہو گا وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ کے عوام کیلئے جتنے بھی فلاحی منصوبے بنائے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک محنتی قابل اور اپنی دھن کی پکی سیاسی قائد ہیں انہوں نے صوبہ میں ماہانہ راشن سکیم’ دھی رانی پروگرام’ کسان کارڈ منیارٹی کارڈ’ طلبہ کیلئے وظائف’ الیکٹرونکس بائیکس’ قرضہ اسکیم’ سولر پینلز سکیم’ آن وہیلز کلینک’ میڈیسن گھر کی دہلیز پر’ دستک’ غربا کیلئے مالی امداد’ الیکٹرک بسز کی اضلاع کو فراہمی’ کسانوں کیلئے زرعی آلات میں سبسڈی’ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے انعامی پروگرام’ خواتین کے تحفظ کے اقدامات’ 3مرلہ فری پلاٹ اسکیم’ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے’ آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی اقدامات سمیت درجنوں پروگرام اور اسکیموں کو شروع کر کے پنجاب میں مثال قائم کر دی ہے مختصر سے عرصے میں بے شمار فلاحی منصوبے شروع کر کے وزیراعلیٰ پنجاب نے ثابت کر دکھایا کہ وہ مشکل سے مشکل کام کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں یہ چیز ان کو دوسرے سیاستدانوں سے ممتاز کر رہی ہے پنجاب کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومتی کارکردگی سے نہ صرف خوش بلکہ ان کو امید واثق ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی حکومت کے پانچ سالہ دور میں پنجاب کو ترقی یافتہ اور عوام کو خوشحال بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی جھنگ اور کمالیہ میں 20ہزار ورکرز کو 3مرلہ پلاٹ دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے اس فیصلہ سے ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں امید بندھ چلی ہے کہ ان کی اپنی چھت اپنا گھر کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں