12

ملک کو مشکلات سے نکالنے والی جماعت مسلم لیگ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 102سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ عمران خان کے نام پر سیاسی پروجیکٹ پیش کرنے والے قومی مجرم ہیں انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے میاں نواز شریف کا موقف 100 فیصد درست ہے دوتہائی اکثریت سے منتخب ہونے اورملکی ترقی اورعوام کومشکلات سے نکالنے والے وزیراعظم میاں نواز شریف کو نکال کرملک کوجس طرح نقصان۔خوشحال عوام کو بدحال اورلوٹ مارسے خودکو خوشحال کیا گیااس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ٹولے نے پونے چارسالہ اقتدار میں اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ فتنہ فساد اور جلائو گھیرائو کے علاوہ کچھ نہیں کیا قانون اور جمہوریت کے مطابق عدم اعتماد اس وقت پیش کی گئی جب پاکستان ڈیفالٹ ہو رہاتھااس کے بعدسارابوجھ مسلم لیگ ن کواٹھاناپڑا-اب پونے2سال میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکرردگی سے عوام مطمئن ہوئے جس کاضمنی ایکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کوشکست دے کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو واضح اکثریت سے منتخب کر کے ثابت کردیاکہ ملک کو مشکلات سے نکالنے والی جماعت صرف مسلم لیگ ن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں