9

صفائی کی ناقص صورتحال پر کمشنر کا بڑا ایکشن،کنٹریکٹرز کو 5لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کو صفائی کی ناقص صورتحال پر5لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ کمشنر فیصل آبادوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرشہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے ٹاسک کے تحت تحصیلوں کے ہنگامی دورے کررہے ہیں۔ کمشنر نے تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے رورل ایریا میں مشینری کے غیر فعال ہونے اور وارننگ کے باوجود عدم تعمیل پر جرمانہ کیا۔ انہوں نے میونسپل لمٹ میں سیوریج سسٹم موجود نہ ہونے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو واسا جھنگ کی مشاورت سے سکیم آئندہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل کرانیکی تاکید کی ۔ کمشنر نے دورہ کے دوران مریم نواز شریف پارک کیلئے مختص 25 کنال اراضی کا جائزہ بھی لیا۔پارک کی تعمیر کا آغاز اسی سال کے آخر تک کردیا جائیگا جس سے تحصیل بھر کے افراد کو معیاری تفریحی سہولیات میسر آئیں گی ۔ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو فری ادویات ملنے اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو ڈی ایچ کیو سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم کی ہفتہ وار ڈیوٹی لگانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں