8

ساہیوال میں فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں

ساہیوال (بیورو چیف) ناقص خوراک تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری، فوڈ اتھارٹی کا 2 فوڈ پروڈکشن یونٹس کا معائنہ، خلاف ورزیوں پر50 ہزار روپے کے جرمانے، 100 لٹر ناقص آئل تلف کردیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری خوراک کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں کارروائیا ں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھیرا ٹاؤن گلی نمبر 2 اور مدینہ ماربل والی گلی میں لوکل سنیکس یونٹ اور سویٹس پروڈکشن یونٹ کو چیک کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریوڑی اور دیگر سنیکس کی تیاری کیلئے رینسڈ آئل کے استعمال پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح فوڈ آئٹمز کی پیکنگ کیلئے جعلی پیکنگ ریلز کے استعمال پر سویٹس پروڈکشن یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ناقص آئل اور دیگر اشیاء تلف کردی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد پر صورت یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں