4

ہار جیت الیکشن کا حصہ ، شکست کے باوجود گھبرانے والا نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حلقہ پی پی 115سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے محمد اصغر ملک نے باشعور ووٹرز کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے۔ شکست کے باوجود گھبرا نے والا نہیں، میرے دروازے حلقے کے لوگوں کیلئے دن رات کھلے ہیں وہ جب چاہیں مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی اس حلقہ کے لوگوں نے مجھے محبتوں سے نوازا تھا اب بھی اس بار ضمنی الیکشن میں جس چاہتوں کا اظہار کیا جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا، محمد اصغر ملک نے مزید کہا کہ عنقریب حلقے میں ووٹرز کیساتھ رابطے میں رہنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پبلک سیکرٹریٹ قائم کرونگا، جس کیلئے جلد جگہ کا انتخاب کر کے بیٹھنا شروع کر دونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں