6

منڈی صادق گنج میں قبرستانوں کی حالت زار مخدوش

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)قبرستانوں کی حالت زار مخدوش’ شہر کے تمام پانی صفائی چار دیواری جنازگاہ اور روشنی جیسی بنیادی سہولیات ناپید ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ شہر کے مختلف ایریاز میں موجود تمام قبرستانوں کی حالت زار بری طرح خراب ہے قبرستانوں میں صفائی کا کوئی باقاعدہ نظام سرے سے ہی موجود نہ ہونے سے قبرستان جا بجا جھاڑیوں سے بھرے پڑے ہیں جس کے باعث قبرستانوں کے اندرونی حصوں میں موجود قبروں تک پہنچا ہی نہیں جا سکتا قبرستانوں کے اطراف میں چار دیواری نہ ہونے سے قبرستان جانوروں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں یہی جانور قبروں کی بیحرمتی بھی کھلے عام کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں