8

افغان حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل تاج نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان برسلز میں ہونیوالے اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے ساتو یں دور کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قائم عبوری حکومت کو خطے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ٹھوس ، موثر اور قابل عمل اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا یہ متفقہ مطالبہ پاکستانی موقف کی تائید اور اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیاں پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ چوہدری عدیل تاج نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے حملہ ناکام بنا کر ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لئے ہر لحہ تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں