8

ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک وائلیشنز کی مانیٹرنگ کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈراون کیمروں کے ذریعے ٹریفک وائلیشنز کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا شہری کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے تمام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ان خیالات کا اظہار سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ، ون وے اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے تمام روڈ یوزرز اوولوڈنگ سمیت دیگر تمام وائیلیشنز سے باز رہیں تمام کاروائیوں کا مقصد سڑکوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے شہری اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق ڈرائیونگ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں