8

ای بسوں کے دائرہ میں توسیع کی جا رہی ہے

لاہور (بیوروچیف) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات اور راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کی بہتری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں میٹرو بس سروس کو مزید فعال بنانے، اسٹیشنز کی حالت بہتر کرنے اور سروس کا روٹ بڑھانے کے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں، میٹرو بس سروس کی بہتری کے لیے مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ روزانہ ہزاروں مسافر راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو بس سروس استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس کی بہتری ناگزیر ہے۔ ملاقات میں عوامی سہولت اور سموگ میں کمی کے لیے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسوں کا اجرا کیا گیا ہے اور ای بسوں کے دائرہ کار میں بتدریج توسیع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں