6

سب ڈویژن میپکو میں بدانتظامی عروج پر

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)سب ڈویژن میپکو میں بد انتظامی عروج پر۔صارفین کے مسائل حد سے بڑھ گئے ناتجربہ کار ایس ڈی او کلدیپ کی تعیناتی سے ملازمین کی موجیں۔میپکو سب ڈویژن منڈی صادق گنج میں صارفین کو درپیش مسائل کی بھرمار ہو چکی ہے سب ڈویژن میپکو منڈی صادق گنج میں اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کیلئے آنیوالے سائلین کو بھی کئی کئی روز تک ذلیل و خوار ہونا پڑ رہا ہے سب ڈویژن منڈی صادق گنج میں تعینات ایس ڈی او کلد یپ کی ناتجربہ کاری اور انتظامی نا اہلی کے باعث سا ئلین مسائل کے حل نہ ہونے سے شدید پریشان ہیں ملازمین کی اکثریت دفتر موجود ہی نہیں ہوتی صارفین گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق سب ڈویژن میپکو منڈی صادق گنج میں تعینات ایس ڈی او کلدیپ کی ناتجربہ کاری اور انتظامی نااہلی کے باعت دیگر ملازمین اپنے مرضی سے کام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں