9

برآمدات میں اضافہ سے معاشی استحکام ممکن! (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں’ مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت ملکی معاشی اصلاحات کیلئے نجی شعبے کے ماہرین پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات پر ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہو گا وزیراعظم نے کہا کہ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں حکومت روز اول سے برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئیں جن پر مشکور ہوں وزیراعظم نے کہا ان تجاویز پر غوروخوض کے بعد انہیں قابل عمل بنانے کیلئے وزیرخزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کر رہا ہوں کمیٹی عملی اقدامات میں مبنی لائحہ عمل پیش کرے گی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نجی شعبے کے ماہرین وکاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم ورکنگ روپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں شریک کاروباری شخصیات وسرمایہ کاروں نے گزشتہ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارچ ختم کرنے کے احکامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا،، وزیراعظم کی کاروباری شخصیت کو برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی نوید خوش آئند ہے اپنی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے جبکہ نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پر غور کا وعدہ کیا وزیرخزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کرنے کا بھی عندیہ دیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کوشاں ہے اور کاروباری شخصیات کی تجاویز پر عمل کر کے ان کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے بلاشبہ شہباز حکومت نے اپنی معاشی کارکردگی ظاہر کر دی ہے پاکستان کے بارے میں یہ افواہیں زوروں پر تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے مگر وزیراعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا گیا اور اب اس میں بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اندرونی سرمایہ کاروں نے بھی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس وقت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ملکی برآمدات کو بڑھانا اشد ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرے اور انڈسٹری کو فروغ دینے کے اقدامات کرے انڈسٹری کی بحالی اور ترقی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا محنت کش خوشحال ہوں گے تو ملکی ترقی کیلئے اپنا خون پسینہ بہا دیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعتوں’ کارخانوں’ فیکٹریوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ ملک معاشی میدان میں بھی آگے بڑھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں